عطیہ کا اعلان: امیتابھ، سلمان، ایشوریا، جوہی، کاجل اگروال کے گردے، آنکھیں اور دیگر اعضاء کس کو ملیں گے؟

ممبئی(پاکستان امیج)دنیا بھر میں ہر سال 13 اگست کو ورلڈ آرگن ڈونیشن ڈے منایا جاتا ہے جس کا مقصد اعضاء عطیہ کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور لوگوں میں اس حوالے سے شعور پیدا کرنا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے بالی وُڈ کی کئی معروف شخصیات نے اپنی زندگی کے بعد اعضاء عطیہ کرنے کا عزم ظاہر کر کے انسانیت کیلئے ایک مثبت مثال قائم کی ہے۔

بھارتی سینئر اداکار امیتابھ بچن، سپر اسٹار سلمان خان اور مشہور اداکارائیں ایشوریا رائے بچن، کاجل اگروال اور جوہی چاولہ اُن فنکاروں میں شامل ہیں جنہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی آنکھیں، گردے یا دیگر اعضاء ضرورت مند مریضوں کیلئے عطیہ کریں گے۔

ان فنکاروں کا کہنا ہے کہ اعضاء عطیہ کرنے سے کئی زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں اور یہ ایک ایسا نیک عمل ہے جو مرنے کے بعد بھی زندگی کا تحفہ دیتا ہے۔

میڈیکل ماہرین کے مطابق دنیا میں لاکھوں مریض گردے، جگر، دل یا قرنیہ کی خرابی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں، اور بروقت ڈونیشن نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال بے شمار جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔

فنکاروں کے اس اقدام کو مداحوں نے سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے عوام میں بھی اعضاء عطیہ کرنے کا رجحان بڑھے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *