لاہور(پاکستان امیج)وفاقی وزیر اور لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ کی این اے 127اور پی پی 145سے لیگی ایم پی اے سمیع اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عطا اللہ تارڑ کی این اے 127لاہور سے کامیابی کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا،پی پی 145سے لیگی ایم پی اے سمیع اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی چیلنج کر دیاگیا،انتخابی عذرداریوں میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،الیکشن ٹریبونل کے جسٹس سلطان تنویر درخواستوں پر سماعت کریں گے۔
Pakistan Image