کراچی (پاکستان امیج) اداکارہ و میزبان عریشہ رضی خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی۔
اداکارہ عریشہ رضی خان ماں بن گئی ہیں، انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ اپنے گھر ننھے مہمان کو خوش آمدید کہا ہے۔انہوں نے یہ خوشی کی خبر اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے شیئر کی ہے۔
’تم سب بکے ہوئے ہو‘، خاتون کی کالے شیشے اتارنے پر پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی
اداکارہ نے پوسٹ میں اپنے اور شوہر کے ہمراہ بیٹے کے ہاتھ اور پیر کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اپنے بچے عبدل دایان کا تعارف کراتے ہوئے ہمارے دل محبت سے بھر گئے ہیں، الحمد للہ، ہماری چھوٹی سی نعمت دنیا میں آگئی ہے اور ہمیں 2 سے 3 افراد پر مشتمل فیملی بنادیا ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے مداحوں سے دعائوں کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری زندگی کے نئے اور خوبصورت باب پر ہمیں دعائوں میں یاد رکھیں۔عریشہ رضی خان کو اس خوش خبری پر مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
Pakistan Image