ممبئی (پاکستان امیج) بولڈ فوٹوشوٹ کے باعث مقبول بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے خود کو ایک گلابی ایلین نماں کارٹون میں تبدیل کرلیا۔ متنازع اداکارہ عرفی جاوید نے حال ہی میں فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ گلابی رنگ کے ایلین نماں لباس میں ملبوس ہیں۔اس ویڈیو میں عرفی ایک ایسا لباس پہنی ہوئی ہیں جس پر دو بڑی آنکھیں بنی ہوئی ہیں اور ان آنکھوں سے آنسو بھی بہتے نظر آرہے ہیں۔
View this post on Instagram
عرفی جاوید اپنے اس گلابی منفرد کاسٹیوم میں مختلف کارٹونز میں دکھائے جانے والے مانسٹرز جیسی لگ رہی ہیں۔اداکارہ کا یہ لباس سازوو نامی ایک ایسے کلاتھنگ برانڈ کا ہے جن کے ہر لباس میں ایلین کی تصویر لازمی شامل ہوتے ہیں۔عرفی جاوید کے اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں صارفین متضاد ردِ عمل دیتے نظر آرہے ہیں کسی کا موقف ہے کہ عرفی نے اس انوکھے لباس کو بھی اپنی اداں سے چار چاند لگا دیے ہین جبکہ زیادہ تر صارفین ہمیشہ کی طرح اداکارہ کے عجیب و غریب لباس پر بھی تنقید کے نشتر برسا رہے ہیں۔
Pakistan Image