اسلام آباد(پاکستان امیج)سابق وزیراعظم اور سینئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ عدلیہ حکومت کے تابع نہیں ہونی چاہئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی کاکہناتھا کہ آئینی ترامیم کم از کم عوام کے سامنے رکھی جائیں،رات کے اندھیرے میں فیصلے نہیں ہونے چاہئیں،ان کاکہناتھا کہ آئینی ترامیم پر ایک ماہ سے فضول بحث لگی ہوئی، کسی کو کچھ پتہ نہیں،آج ملک میں جمہوریت کے علم بردار مولانا فضل الرحمان ہیں۔
Pakistan Image