اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدت میں نکاح کیس میں گواہوں کے بیانات قلمبند نہ کرنے کے حکم میں 31جنوری تک توسیع کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی،خاور مانیکا کے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے،رضوان عباسی نے حکم امتناع ختم کرنے کی استدعا کردی ۔
وکیل خاور مانیکا نے کہاکہ عدالت کیس کو کل ہی دلائل کیلئے مقرر کردے،عدالت نے کہاکہ 31جنوری کو دلائل کیلئے رکھ رہے ہیں، عدالت نے 31جنوری تک گواہوں کے بیانات قلمبند نہ کرنے کے حکم میں توسیع کر دی،عدالت نے کہاکہ ہائیکورٹ کا حکم امتناعی 31جنوری تک برقرار رہے گا ۔
Pakistan Image