گھوٹکی (پاکستان امیج) گھوٹکی میں عدالت کے باہر 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد بری طرح زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق گھوٹکی کا احاطہ عدالت میدان جنگ بن گیا، گھوٹا برادری کے 2 گروپ عدالت آئے جہاں ان کے مابین تنازع عدالت کے باہر شروع ہو گیا۔ پہلے توتکار ہوئی پھر ڈنڈے، سوٹے چلے حتی کہ کلہاڑیوں کا بھی آزادانہ استعمال کیا گیا۔ اس دوران دوبدو جھگڑے میں 7 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے کچھ کے سر پھٹ گئے اور لہولہان ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑا گھوٹا برادری میں دیرینہ تنازع پر ہوا، جھگڑے پر قابو پا لیا۔
Pakistan Image