‘ عدالت پہنچنے تک گرفتاری سے روکا جائے’، نواز شریف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نوازشریف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورت میں دائر حفاظتی ضمانت کی درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کیسز کا سامنا کرنا چاہتے ہیں، عدالت پہنچنے تک گرفتاری سے روکا جائے اور حفاظتی ضمانت دی جائے۔نواز شریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد میں لینڈ کریں گے، عدالت پہنچنے تک حفاظتی ضان منظؤر کی جائے سپیل فلائٹ سے اللام ااد

بتایا گیا ہے کہ حفاظتی ضمانت کی درخواست ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں دائر کی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *