عدالت نے14 سالہ بیٹی سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر باپ کو سزائے موت دیدی

لاہور (پاکستان امیج)لاہور میں ماڈل کورٹ برائے جنسی تشدد نے 14سالہ بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت سنادی ہے۔

ماڈل کورٹ برائے جنسی تشدد کے جج میاں شاہد جاوید نے ملزم رفیق پر جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنایا۔عدالت نے حکم دیا کہ ملزم بیٹی کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرے۔
عدالت نے قراردیا کہ 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی،عدالت کا فیصلہ آنے پر مجرم کو جیل منتقل کر دیا گیا۔ عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ ہائیکورٹ سے توثیق ہونے تک سزائے موت پر عملدرآمد نہ کیا جائے۔خیال رہے کہ مجرم رفیق کے خلاف مقدمہ مارچ 2019 میں تھانہ ستو کتلہ پولیس نے درج کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *