عدالت نے کنول شوذب کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی

اسلام آباد ( پاکستان امیج )اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی رہنما کنول شوذب کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کنول شوذب کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی، کنول شوذب کیخلاف درج مقدمات کی رپورٹ عدالت جمع کرا دی گئی۔
ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے عدالتی حکم پر کنول شوذب کے خلاف مقدمات کی تفصیلات جمع کرائیں جس میں کہا گیا ہے کہ کنول شوذب پر اسلام آباد کی حدود میں 5 مقدمات درج ہیں۔
بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جج جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست نمٹا دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *