عدالت نے چوہدری پرویز الہی پر نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی

لاہور(پاکستان امیج)ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں بڑی پیش رفت ہوئی جس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہی پر نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

احتساب عدالت لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں فرد جرم عائد کی۔

پرویز الہی نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔

عدالتی عملے نے پرویز الہی کی حاضری گاڑی میں جاکر مکمل کی، فرد جرم کی شیٹ پر پرویز الہی نے دستخط کردیے۔

احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *