عدالت نے مانا شہید ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل نہیں ملا،اب ہم تفصیلی وجوہات کاانتظار کریں گے،بلاول بھٹو

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہا ہے کہ آج میں معزز ججز اور وکلا کا شکرگزار ہوں،آج سپریم کورٹ نے ایک تاریخی فیصلہ سنا دیا ہے،عدالت نے مانا ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل نہیں ملا،اب ہم تفصیلی وجوہات کاانتظار کریں گے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جوڈیشری نے کہاکہ ماضی کی غلطیوں کو درست کرنے کیلئے فیصلہ سنا رہے ہیں،44سال بعد تاریخ درست ہونے جا رہی ہے،عدالت پر ایک داغ تھا جس کی وجہ سے عوام کیلئے انصاف مشکل تھا،قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو جیسے شخص کو انصاف نہیں ملا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *