لاہور(پاکستان امیج)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے شہزاد اکبر، ذلفی بخاری اور فرح گوگی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 190 ملین پاونڈ کیس کی سماعت کی ، جس دوران عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر، ذلفی بخاری اور فرح گوگی سمیت 6 ملزمان کے کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔
احتساب عدالت نے ملزمان کے نام رجسٹرڈ گاڑیاں بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ عدالت نے اشتہاری قراردینےکے بعد تمام ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
Pakistan Image