عدالت میں دورانِ سماعت وکیل کو سیلفیاں بنانا مہنگا پڑ گیا

اسلام آباد(پاکستان امیج) اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیسز کی سماعت کے دوران وکیل کو سیلفیاں بنانا مہنگا پڑ گیا۔
کمرہ عدالت میں کیسز کی سماعت کے دوران جسٹس خادم حسین سومرو نے وکیل کو سیلفی بناتے ہوئے دیکھا تو برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا کہ وکیل صاحب یہ کیا کر رہے ہیں آپ، کچھ خدا کا خوف کریں، یہ عدالت ہے لہٰذا عدالت کے ڈیکورم کا کم از کم خیال رکھیں۔

وکیل کو سیلفیاں بنانے کے معاملے پر جسٹس خادم حسین سومرو سے معذرت کرنا پڑی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *