عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر ایم ڈی واٹر کارپوریشن کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی(پاکستان امیج) سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کے کیس میں ایم ڈی واٹر کارپوریشن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

سندھ ہائیکورٹ نے متعلقہ ایس ایس پی کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے اور آئندہ سماعت پر ایم ڈی واٹر کارپوریشن کی عدالت میں پیشی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ ایم ڈی واٹر کارپوریشن کے ایک لاکھ روپے کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں، ہر کیس میں واٹر کارپوریشن کے افسران کا یہی طریقہ ہے، کیسز 4 سال سے زیر التوا ہیں، ان معاملات کو اب تک کیوں حل نہیں کیا گیا۔

بعد ازاں سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ حسن اکبر پیش ہوئے اور عدالتی حکم پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے مہلت کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 16ستمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ واٹر کارپوریشن کےخلاف ٹیرف سے متعلق اور واجبات کی عدم ادائیگی پر کیسز دائر ہیں اور سندھ ہائیکورٹ نے ان معاملات پر حکومت سندھ اور واٹر کارپوریشن سے وضاحت طلب کی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *