کراچیّ(پاکستان امیج)مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ نیب نے ملک کو مفلوج کیا ہوا ہے،بار بار عدالت آتے ہیں لیکن ہوتا کچھ بھی نہیں،5سال ہو گئے لیکن صرف تاریخ ملتی ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ عدالتوں میں کیمرے لگوائے جائیں، عوام بھی دیکھیں عدالتوں میں ہوتا کیا ہے،لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کئی ججز کا عدالتوں سے تبادلہ ہوگیا لیکن ہمارا کیس وہیں کا وہیں ہے،ان کا کہناتھا کہ نیب کا ادارہ صرف سیاست کی جوڑ توڑ کیلئے رکھا گیا ہے،میری اپیل ہے کہ نیب کے ادارے کو ختم کیا جائے۔
Pakistan Image