عثمان خواجہ آخری ٹیسٹ کو یادگار نہ بناسکے، رقت آمیز مناظر کے ساتھ رخصت

آسٹریلیا(پاکستان امیج)آسٹریلیا کے کامیاب بلے بازوں میں شامل پاکستانی نژاد عثمان خواجہ اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے آخری میچ کو یادگار نہ بناسکے۔

سڈنی میں کھیلے گئے ایشیز سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے 5 وکٹوں سے فتح حاصل کی تاہم عثمان خواجہ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔

عثمان خواجہ جب آخری مربتہ بیٹنگ کرنے کے لیے میدان میں آئے انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

کریز پر پہنچنے پر ساتھی کھلاڑی مارنس لبوشین نے گلے لگا کر ان کا استقبال کیا۔

عثمان خواجہ پہلی اننگ میں 17 اور دوسری اننگ میں صرف 6 رنز بناسکے۔

آؤٹ ہوکر واپس جاتے ہوئے انہوں نے میدان میں سجدہ شکر بھی ادا کیا۔ اس دوران ان کی اہلیہ ریچل خواجہ کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔

عثمان خواجہ کے اہلخانہ سمیت مداحوں کی جانب سے بھی انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ عثمان خواجہ نے آسٹریلیا کے لیے 88 ٹیسٹ میچز میں 16 سنچریز اور 28 نصف سنچریز کی مدد سے 6229 رنز بنائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *