کرائسٹ چرچ (پاکستان امیج)قومی ٹی 20ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کیلئے بھی آسان نہیں ہوتا کہ ایسی کنڈیشنز میں مشکل بولرزکو کھیلیں، عباس آفریدی اچھا ٹیلنٹ ہے، اس کے ہونے سے بولنگ میں اوراستحکام آیا، صائم ایوب سے سیریزمیں اچھا نہیں ہوسکا لیکن وہ بھی اچھا ٹیلنٹ ہے۔
شاہین آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میں فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ورلڈکپ کی تیاری میں تھے، حسیب اللہ کوبھی اس لئے موقع دیا کہ اس کو مستقبل کیلئے اعتماد ملے، ہم سب کچھ دیکھنا چاہتے ہیں کہ کون کس پوزیشن پر مستحکم ہے،ان کاکہناتھا کہ فوری کوئی رزلٹ نہیں ملتا، چیزیں برداشت کرنا پڑتی ہیں۔پانچ میچز میں دیکھنا تھا کہ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کیسے بنائیں۔
Pakistan Image