عام انتخابات 2024 کے الیکشن ٹربیونلز سے متعلق اہم پیش رفت

اسلام آباد(پاکستان امیج)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 سے متعلق پنجاب کے 3 الیکشن ٹربیونلز ختم کر دیے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس انوار حسین اور جسٹس چوہدری محمد اقبال پر مشتمل ٹربیونلز کے نوٹیفکیشن واپس لے لیے گئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے خط پر تینوں الیکشن ٹربیونلز ڈی نوٹیفائی کر دیے گئے، تینوں حاضر سروس ججز کے ٹربیونلز کا نوٹیفکیشن ختم کیا گیا۔

تینوں ٹربیونلز کے مقدمات جسٹس (ر) محمود مقبول باجوہ اور جسٹس (ر) رانا زاہد محمود کو منتقل کر دیے گئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *