لاہور (پاکستان امیج) لاہور ہائیکورٹ میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے سے متعلق درخواست دائر کر دی گئی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے دائر کی جس میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان صدر پاکستان نے کرنا ہے۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے مقدس اسلامی مہینوں میں عام انتخابات روکنے کیلئے دائر کردہ درخواست خارج کر دی، عدالتی فیصلے میں لکھا گیا کہ الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن 170 اے کی شق تین کو غیر آئینی قرار دینے کی درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔
Pakistan Image