عامر خان نے اپنی فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کے ناکام ہونے کی وجہ بتادی

ممبئی(پاکستان امیج)سپر سٹار عامر خان نے اپنی فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کے ناکام ہونے کی اصل وجہ بتادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان دو دہائیوں تک بلاک بسٹر فلم دیتے رہے جس کے بعد 2018 میں بننے والی فلم ٹھگز آف ہندوستان اور 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ بری طرح ناکام ہوئیں۔

حال ہی میں یوٹیوب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں اداکار نے ‘ لال سنگھ چڈھا’ کے ناکام ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ‘میں اس فلم کو لے کر تھوڑا زیادہ پر اعتماد ہو گیا تھا کیونکہ میں نے بیک ٹو بیک ہٹ فلمیں دی تھیں’۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ عام طور پر ہر پروڈکشن کا جائزہ ‘اکنامک فلٹر’ کے ذریعے کرتے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ فلم ریکارڈ توڑنے کے باوجود مالی نقصان سے دوچار نہ ہو لیکن لال سنگھ چڈھا کے ساتھ اس فلٹر کو نظر انداز کیا گیا تھا۔

واضح رہے عامر خان کی فلم ستارے زمین پر رواں سال جون کے مہینے میں ریلیز ہوئی۔

عامر خان کی تازہ ترین فلم ستارے زمین پر ایک کامیاب فلم کے طور پر ابھری، جس نے دنیا بھر میں تقریباً 266 کروڑ بھارتی روپے کمائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *