عامر جمال ، محمد رضوان کا مذاق اُڑانے پر سابق آسٹریلوی کھلاڑی پر برس پڑے

لاہور (پاکستان امیج)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامرجمال نے سابق آسٹریلوی اسپنر بریڈ ہوگ کو محمد رضوان کی انگریزی کا مذاق بنانے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں عامر جمال نے کہا کہ ایک انٹرنیشنل کرکٹرکو محمد رضوان کی انگریزی کا مذاق بنانے پر شرم آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انگلش محمد رضوان کی مادری زبان نہیں ہے۔

قومی آل راؤنڈر عامر جمال نے بریڈ ہوگ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کرکٹ کے بجائے سوشل میڈیا پر مسخرہ پن کریں، آپ کےفالوورز بھی بڑھیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *