عالیہ حمزہ کی پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ میں درخواست ضمانت پر سماعت 23اکتوبر تک ملتوی

اسلام آباد(پاکستان امیج)پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ میں درخواست ضمانت پر سماعت 23اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

سما ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کیخلاف متنازع ٹوئٹ پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عالیہ حمزہ ایڈیشنل سیشن جج کے رو برو پیش ہوئیں۔

وکیل عالیہ حمزہ نے کہاکہ تیاری کیلئے وقت درکار، حتمی دلائل کیلئے تاریخ دے دیں،اگلے ہفتے کی تاریخ رکھ دیں، درخواست ضمانت پر دلائل دیں گے،

جج افضل مجوکہ نے سماعت 23اکتوبر تک ملتوی کردی اور ضمانت پر دلائل طلب کرلئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *