اسلام آباد(پاکستان امیج)عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے باعث یکم فروری سے پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے ۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حکومت یکم اکتوبر سے پی او ایل کی قیمتوں کی اپنی آخری ایڈجسٹمنٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں 7.85 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 2.06 روپے فی لیٹر اضافہ کرسکتی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں موٹر پیٹرول 16 جنوری 2024 سے 6 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل کی قیمت 3.7 ڈالر تک پہنچ گئی کیونکہ بین الاقوامی کمپنیوں نے موٹر اسپرٹ پر اپنے پریمیم میں اضافہ کیا ہے اور ہائی سپیڈ ڈیزل میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
Pakistan Image