عالمی منڈی میں سونا مہنگا، پاکستان میں بھی قیمت بڑھ گئی

کراچی(پاکستان امیج)عالمی منڈی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی۔

صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونا 1200روپے مہنگا ہو گیا،سونے کی فی تولہ نئی قیمت 2 لاکھ 53 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی۔دس گرام سونے کے نرخ میں 1029روپے کا اضافہ ہوا جس سے دس گرام سونے کے نرخ دو لاکھ 17 ہزار 335 روپے پر پہنچ گئے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 27 ڈالر فی اونس ہوا، جس سے سونے کی فی او نس قیمت 2415 ڈالر ہو گئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی 40 روپے کا اضافہ ہوا ہے، چاندی کی فی تولہ قیمت 2900 روپے ہو گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *