عالمی دنیا کو مشرقی وسطیٰ میں دیر پا امن کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرنا ہوگا، جہانگیر ترین

لاہور(پاکستان امیج)پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیرترین کا کہنا ہے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے ہسپتال پر حملے نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، عالمی دنیا کو مشرقی وسطیٰ میں دیر پا امن کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرنا ہوگا،سینکڑوں معصوم جانوں کا ضیاع ایک بڑا انسانی المیہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ معصوم بچوں کی شہادت انسانیت پر بہت بڑا ظلم ہے ، اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے، پوری دنیا کو اسرائیل کا محاسبہ کرنا ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *