عالمی برادری ایران اسرائیل جنگ بندی کیلئے فوری اقدامات کرے،وزیراعظم

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کی بھرپورمذمت کی،ایران میں سینکڑوں لوگ شہید اور متعدد زخمی ہیں،عالمی برادری ایران اسرائیل جنگ بندی کیلئے فوری اقدامات کرے۔

کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ جنگ کے دن ہی ایرانی صدر سے بات ہوئی،ایرانی صدر سے مکمل یکجہتی کااظہار کیا، ایران اسرائیل کشیدگی پورے خطے کیلئے خطرہ ہے، ان کاکہناتھا کہ پاکستان میں زرعی شعبہ دباؤکاشکار ہے،آئی ایم ایف کو زراعت پر ٹیکس نہ لگانے سے متعلق آگاہ کیا، آئی ایم ایف کا مشکور ہوں جنہوں نے ہماری بات مان لی، تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں ریلیف دیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ افواج پاکستان کی شاندار کارکردگی سے بھارت کیخلاف جنگ میں کامیابی ملی،دہشتگردی کیخلاف جنگ بدستور جاری ہے،دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،افواج کیلئے ضروری سازوسامان کی فراہمی کو بجٹ میں ترجیح دی،فسکل سپیس میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت تھا، پی ایس ڈی پی کا حجم 1000ارب تک لائے ہیں،ان کاکہناتھا کہ ہم 2023میں پاکستان کو ڈیفالٹ سے واپس لائے،ہم وعدہ خلافی کرکے ملک کو دیوالیہ کرنے والوں میں سے نہیں،پاکستان آج استحکام کی راہ پر گامزن ہے،بلاول بھٹو کی قیادت میں سفارتی وفد نے بیرون ملک پاکستان کا موقف پیش کیا، سفارتی وفد نے امریکااور یورپ میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *