عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف کی والدہ انتقال کرگئیں

فیصل آباد(پاکستان امیج)محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن کی والدہ انتقال کرگئیں جس کی تصدیق خاندانی ذرائع کی جانب سے کی گئی ہے۔

خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد آصف کی والدہ کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر شیخ کالونی جھنگ روڈ قبرستان فیصل آباد میں ادا کی جائےگی۔

واضح رہے کہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ محمد آصف نے پہلی مرتبہ 2012 میں آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ جیتی تھی۔
جب کہ 2019 میں محمد آصف دوسری مرتبہ عالمی اسنوکر چیمپئن بنے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *