کراچی(پاکستان امیج)گلوکار عاطف اسلم نے ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے ایک مزاحیہ ویڈیو جاری کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
عاطف اسلم نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی جس میں ان کے مداح عاطف کی حِس مزاح کی تعریف کررہے ہیں۔
ویڈیو میں عاطف سڑک کنارے ایک روشنیوں سے سجے گھر کے باہر افسردہ بیٹھے ہیں، ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ’ کہتی تھی میں اکیلے مرجاؤں گی کسی اور سے شادی نہیں کروں گی۔
اس ویڈیو پر عاطف اسلم نے اپنا گایا ہوا مشہور گانا ‘تیرے بن میں یوں کیسے جیا’ لگایا۔
View this post on Instagram
اس کے علاوہ انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ‘اس ویلنٹائن کے موقع پر کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔’
سوشل میڈیا پر ‘کسی اور سے شادی نہیں کروں گی’ کا ٹرینڈ پہلے سے ہی وائرل تھا جس پر گلوکار نے ویڈیو بنا کر سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔
عاطف اسلم کی ویڈیو پرسوشل میڈیا صارفین کی بھی دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
Pakistan Image