عاطف اسلم نے میوزک کنسرٹ کے دوران نوٹ پھینکنے والے مداحوں کو مفید مشورہ دیدیا

نیویارک (پاکستان امیج) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے مداح کو پیسے کی قدر کرنے کی نصیحت کر کے ایک بار پھر سب کے دل جیت لیے۔

گلوکار ان دنوں امریکا کے مختلف شہروں میں کنسرٹ میں مصروف ہیں، حال ہی میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح نے ان کی گائیکی کو سراہتے ہوئے ان پر پیسے پھینکنا شروع کر دیے۔ عاطف اسلم نے مداح کی جانب سے کی گئی اس حرکت پر غصہ ہونے کی بجائے، اپنا کنسرٹ روکا اور اس مداح کو اسٹیج پر بلایا۔ گلوکار نے مداح کو ایسا کرنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بجائے آپ اس رقم کو کسی اہم مقصد کے لیے عطیہ کر سکتے ہیں۔

عاطف اسلم نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ امیر ہیں لیکن یہ رقم بہتر مقاصد کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ شمالی امریکا میں دورانِ کنسرٹ گلوکار کے ساتھ پیش آئے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس نے ان کے مداحوں کے دل جیت لیے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *