عاطف اسلم نے منایا اپنی اہلیہ سارہ بھروانہ کی سالگرہ کا جشن ، ویڈیو دیکھیں

لاہور (پاکستان امیج) معروف گلوکار و اداکارعاطف اسلم نے اپنی اہلیہ سارہ بھروانہ کی سالگرہ کا جشن منایا ۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر گلوکار کی اہلیہ کی سالگرہ کی تقریب سے چند تصاویر اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں۔ ویڈیو میں عاطف اسلم اہلیہ کے ہمراہ ان کی سالگرہ کا کیک کاٹتے اور مبارک باد دیتے نظر آرہے ہیں۔ سالگرہ کی شاندار تقریب کا اہتمام نجی ریسٹورنٹ میں کیا گیا تھا جس میں سارہ کے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

“جنگ ” کے مطابق سارہ نے اپنی سالگرہ پر ’سی گرین‘ رنگ کا جوڑا پہنا اور عاطف اسلم نے ان کے کپڑوں سے میچنگ شرٹ پہن رکھی تھی،تصاویر اور ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سارہ کو سالگرہ کی مبارک باد کے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *