عاصم اظہر کنسرٹ کیلئے سٹیج پر آئے تو مداحوں کے کس لڑکی کے نام کے نعرے لگانا شروع کر دیئے؟

کراچی (پاکستان امیج) کنسرٹ کے دوران گلوکار عاصم اظہر نے مداحوں سے نجی معاملات کا احترام کرنے کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں منعقد ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران مشہور گلوکار عاصم اظہر نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے ذاتی معاملات کو عوامی ایونٹس میں نہ لائیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کچھ مداحوں نے عاصم کی سابق منگیتر، میرب علی کے نام کے نعرے لگائے جس پر عاصم اظہر نے مائیک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے رویے سے گریز کریں اور ان کی پرائیویسی کا احترام کریں کیونکہ اس سے ان دونوں کی فیملی کو بھی تکلیف پہنچے گی۔

گلوکار کی جانب سے مداحوں کو یاد دہانی کروائی گئی کہ وہ فنکاروں کے ذاتی معاملات کا لحاظ رکھیں۔

گلوکار کے اس عمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ کچھ افراد نے عاصم اظہر کے مؤقف کو سراہا جبکہ دیگر نے اس واقعے کو غیر متوقع قرار دیا۔

یاد رہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی منگیتر تھے تاہم دونوں نے رواں ہفتے منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد سے دونوں سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *