اسلام آباد (پاکستان امیج)سپریم کورٹ بار کےانتخابات کاغیرسرکاری حتمی نتیجہ جاری،عاصمہ جہانگیرگروپ کے شہزاد شوکت سپریم کورٹ بار کے صدر منتخب ہو گئے۔سیکرٹری کی نشست پر پروفیشنل گروپ نے میدان مار لیا۔
تفصیلات کے مطابق شہزاد شوکت 1706ووٹ لے کر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن منتخب ہوئے ۔حامد خان گروپ کے میاں عبدالقدوس کو1242ووٹ ملے ۔3756ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔
لاہور سے صدراتی نشست پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار شہزاد شوکت 613 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار میاں عبدالقدوس نے 452 ووٹ حاصل کیے۔ لاہور سے جنرل سیکرٹری کی نشست پرحامد گروپ کے حمایت یافتہ سلمان منصور 565 ووٹ لیکر کامیاب ،عاصمہ جہانگیر گروپ کے حمایت یافتہ علی عمران شاہ نے 474 ووٹ حاصل کئے۔
Pakistan Image