عائزہ خان اور دانش تیمور کی علیحدگی کی افواہیں، اداکار کی بھابھی بھی بول پڑیں

کراچی (پاکستان امیج)پاکستانی شوبز کی مقبول جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کے درمیان علیحدگی کی افواہوں پر اب دانش تیمور کی بھابھی سدرا زاہد کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر اس مقبول جوڑی کے ازدواجی تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں جاری تھیں تو اب دانش تیمور کے بھائی زاہد تیمور کی اہلیہ سدرا نے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

سدرا نے سوشل میڈیا پر وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ عائزہ اور دانش خوش ہیں اور ان کا رشتہ بالکل ٹھیک ہے، ان کی علیحدگی سے متعلق کی جانے والی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔

انہوں نے عائزہ خان کی پریمیئر میں عدم شرکت پر ہونے والی تنقید کا بھی جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب عائزہ دانش کے ڈرامے ’شیر‘ کے پریمیئر میں شریک ہوئی تھیں تو انہی لوگوں نے انہیں توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ اب ان کے تقریب میں نہ آنے پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عائزہ خان بھی اس سے قبل ایک فین پیج کو بتا چکی ہیں کہ ان کی دانش تیمور سے علیحدگی نہیں ہوئی۔ دونوں اداکاروں کی جانب سے اس معاملے پر کوئی تفصیلی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *