لاہور(پاکستان امیج)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما طیبہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں پیش نہ ہونے پر طیبہ راجہ کے قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری ہوئے۔ پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو 29 اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیاہے ، ان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے ۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image