طوبیٰ انور نے برطانیہ میں نیا آئی فون چوری ہونے کی تفصیلات بتادیں

کراچی(پاکستان امیج)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور نے برطانیہ میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہاں ان کا نیا خریدا ہوا آئی فون سٹریٹ سکیمنگ کے ذریعے چوری ہوگیا تھا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق حال ہی میں وہ جیو ٹی وی کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اس واقعے کی تفصیلات بیان کیں۔

طوبیٰ انور کے مطابق میں کئی سال بعد چھٹیاں گزارنے کے لیے لندن گئی تھی اور اس سفر کے لیے بہت پُرجوش تھی۔

انہوں نے بتایا کہ برطانیہ پہنچ کر میں نے ایک نیا آئی فون خریدا تھا جس پر میں بے حد خوش تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی ایک دوست کے ساتھ ایک بیکری اور کیفے میں بیٹھی تھی، اسی دوران ایک لڑکی میرے پاس آئی اور کوکیز کی طرف اشارہ کرنے لگی، مجھے لگا کہ شاید وہ کوکی مانگ رہی ہے، اس لیے میں نے اسے کوکی دینے کی پیشکش کی۔

انہوں نے بتایا کہ اسی دوران اس لڑکی نے ایک کاغذ میرے فون پر رکھا اور اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر انتہائی مہارت سے میرا آئی فون اور کوکی دونوں چرا لیے۔

طوبیٰ انور نے بتایا کہ چوری اتنی صفائی سے کی گئی کہ مجھے اس کا فوری طور پر احساس بھی نہیں ہوا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ جب میری بہن وہاں پہنچیں تو انہوں نے پوچھا کہ کیا ہوا، میں نے جب اپنا فون تلاش کیا تو وہ وہاں موجود نہیں تھا، اس واقعے کے بعد میں شدید صدمے کا شکار ہوگئی اور کئی دن تک گھر سے باہر نہیں نکل سکی، بعد ازاں بہن نے مجھے نیا آئی فون خرید کر دیا جس کے بعد میں معمول کی زندگی کی طرف لوٹ سکی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *