طلباء کو لیپ ٹاپس کے علاوہ کیا کیا چیزیں دی جائیں گی؟ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (پاکستان امیج)نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے طلباء کو خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ لیپ ٹاپس کے علاوہ ٹیبلٹ اور آئی پیڈز بھی دیئے جائیں گے اور میرٹ پر آنے والے طلباء کو بیرون ملک تعلیم دلوائی جائے گی ۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مریم نواز کا کہناتھا کہ میرے دل کے بہت قریب جو ایجنڈا ہے وہ نوجوان کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے ،،اس پر میری خصوصی توجہ ہے ، اسے آج سے ہی دیکھ رہی ہوں، میرا پلان تیار ہے ، پروگرامز بنا لیے گئے ہیں، اگر کوئی بچہ پڑھنا چا ہتاہے ،میرٹ پر آتاہے اور اعلیٰ تعلیم کیلئے وسائل نہیں ہے ، اس کیلئے حکومت پنجاب وسائل فراہم کرے گی ، اس کیلئے ہم نہ صرف پنجاب ایجوکیشن انڈونمنٹ فنڈ کو بحال کریں گے ، اور جو فیس دے چکے ہیں انہیں واپس کی جائے گی۔

ہمارے بہت طلباء ایسے ہیں جن پاس صلاحیت اور میرٹ ہے انہیں دنیا کی معروف یونیورسٹیوں میں داخلہ لے کر دیں، ہم میرٹ بنائیں گے ،جو نوجوان اس میرٹ پر پورا اترےگا ، اس کا انٹرنیشنل یونیورسٹیوںکا پورا خرچہ حکومت دے گی ، یوتھ لون پروگرام بھی ہے ، 2013 میں نوازشریف نے پرائم منسٹر یوتھ لون پروگرام لانچ کیا تھا،اس سکیم کو دوبارہ لائیں گے ،اس میں لیپ ٹاپ سکیم بھی شامل ہے ، آئی پیڈ بھی دیں گے ، ٹیبلٹ بھی دیں گے ، جو آپ کی ضرورت ہے ، وہ سب فراہم کریں گے ،، حکومت پنجاب کے وسائل میں نوجوانوں کیلئے مہیا کروں گی، ہمارے انٹرن شپ پروگرامز ہیں، بہت سارے اداروں میں چل رہے ہیں، لیکن ان کے پیسے نہیں ملتے ، میں نےاداروں کو کہاہے کہ انٹرن شپ پر پیسے دیئے جائیں اور کم از کم ماہانہ 25 ہزار دیئے جائیں، تاکہ وہ اپنی ٹریننگ بھی لے اور خرچہ بھی اٹھا سکے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *