طلال چودھری وزیراعظم شہباز شریف ,بلاول بھٹو ملاقات اور بجٹ تحفظات پر بول پڑے

کراچی (پاکستان امیج)مسلم لیگ ( ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے مشکل ترین وقت میں بہترین بجٹ دیا ہے۔اتحادیوں کے بجٹ پر تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے، بجٹ کو بہتر کرنے کیلئے اقدامات کریں گے، پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملات16 ماہ کی حکومت سے اب تک بہتر چل رہے ہیں، گندم خریداری میں کرپشن اور دوسرے معاملات ہیں، دو سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات ہونا معمول کی بات ہے بجٹ میں بہتری کیلئے اتحادیوں اور اپوزیشن کی تجاویز پر غور کرنے کیلئے تیار ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں گفتگوکرتے ہوئےطلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پوائنٹ سکورنگ کے بجائے مثبت تنقید کرے، وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات پر مثبت سوچ رکھتا ہوں، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں بات چیت نتیجہ خیز ہوگی، موجودہ حالات میں بجٹ بہترین بجٹ کے طور پر خوش اسلوبی سے منظور ہوجائے گا، تحریک انصاف کس بات پر احتجاج کررہی ہے، ایک صوبے میں ان کی حکومت ہے ہر جگہ ان کے اپوزیشن لیڈر ہیں، تحریک انصاف احتجاج کرنے کے بجائے خیبرپختونخوا کو بہترین صوبہ بنا کر دکھائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *