طلاق ہو جائے یا بریک اپ ، کسی مرد کے سامنے نہ روئیں: نادیہ خان نے خواتین کو اہم”مشورے ” دے ڈالے

کراچی (پاکستان امیج) طلاق ہو جائے یا بریک اپ ، ایسی صورت میں کیا کرنا چاہیے ؟ اس حوالے سے میزبان و اداکارہ نادیہ خان نےخواتین کو اہم”مشورے ” دے ڈالے ۔”جیو نیوز ” کے مطابق نادیہ خان نے نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ حبا علی و دیگر خواتین بھی شریک تھیں۔ نادیہ خان نے دوران گفتگو کہا کہ خواتین کسی صورت اپنے دل کا حال مردوں کے سامنے نہ رکھیں یا بریک اپ یا کوئی رشتہ ختم ہونے کے بعد کسی مرد کے سامنے نہ روئیں۔ اگر کسی عورت کو طلاق ہوجائے یا اس کے تعلقات کسی شخص سے ختم ہوجائیں تو وہ فوری طور پر کسی بھی صورت میں دوسرے مرد کے ساتھ رابطہ نہ رکھے، اس حوالے سے اپنے دوست یا آفس کے کولیگ کو نہ بتائے۔ ایسا کرنے سے سامنے والا لازمی آپ کا فائدہ اٹھائے گا کیونکہ اس مشکل وقت میں جو مرد آپ کے پاس آئے گا وہ آپ کا فائدہ اٹھانا چاہے گا۔

نادیہ خان نے خواتین کی زندگی میں آنے والے اس قسم کے مردوں کو “سانپ “قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو ایسے ہی مرد حضرات سے بچنا چاہیے اور اس وقت ہی انہیں مضبوط ہونا چاہیے۔ہمیشہ رومانوی تعلق ختم ہونے یا بریک اپ کے بعد خود مختار بنیں، اپنے پیروں پر کھڑی ہوں پھر اس قسم کا تعلق دوبارہ رکھیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *