طلاق کی افواہیں! ابھیشیک بچن نے اپنی شادی کی انگوٹھی اُتار دی

ممبئی(پاکستان امیج) بالی ووڈ کی سُپر اسٹار جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی طلاق کی افواہوں کے درمیان اداکار اپنی شادی کی انگوٹھی پہنے بغیر کیمرے کے سامنے آگئے۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی طلاق کی افواہیں کچھ عرصے سے زیرِ گردش ہیں، اگرچہ اسٹار جوڑی اور بچن خاندان نے قیاس آرائیوں پر توجہ نہیں دی ہے لیکن ابھیشیک بچن کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا پیجز پر ابھیشیک بچن کی نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اداکار کو ممبئی کی ایک گلی میں کار سے اُترتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں نشاندہی کی گئی کہ ابھیشیک بچن کے ہاتھ میں اُن کی شادی کی انگوٹھی موجود نہیں تھی جبکہ اداکار نے بھارتی میڈیا کے فوٹوگرافرز کے سامنے پوز دینے یا بات چیت کرنے سے بھی گریز کیا۔

اس ویڈیو کے بعد جہاں ایک بار پھر ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی طلاق کی خبروں نے زور پکڑا تو وہیں ویڈیو پر مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ اس جوڑی کی نجی زندگی کو خبروں میں لانا بند کریں۔

واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی سال 2007 میں ہوئی تھی اور ان کے گھر بیٹی آرادھیا کی پیدائش سال 2011 میں ہوئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *