ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طویل عرصے کے بعد ایک ساتھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ گزشتہ روز ممبئی میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی پہلی فلم دی آرچیز کا شاندار پریمیئر منعقد ہوا جس میں بالی ووڈ کے نامور اور بڑے ستاروں نے شرکت کی۔
دی آرچیز کے پریمیئر میں جہاں شاہ رخ خان کی فیملی، ریکھا، کترینہ کیف، مادھوری ڈکشٹ، رنبیر کپور، نیتو کپور، ہریتک روشن اور ان کی گرل فرینڈ صبا آزاد ، فرحان اختر، شیبانی ڈانڈیکر، شبانہ اعظمی، جاوید اختر، کرن جوہر، ارجن کپور سمیت دیگر بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی تو وہیں پوری بچن فیملی بھی دی آرچیز کے پریمیئر کی زینت بنی۔
मनमुटाव की खबरों के बीच ‘द आर्चीज’ के प्रीमियर में नजर आई पूरी बच्चन फैमिली, देखें वीडियों
VC: ©X/ANI#TheArchies #HiNanna #Kajol #SuhanaKhan #ShahRukhKhan #Amitabhbachchan #AishwaryaRai #Bollywood #bollywoodactress #bollywoodnews #SRK #Promotion pic.twitter.com/6m0BxY5IAN— GNN News MP/CG (@gnnnewsdigital) December 6, 2023
وائرل ویڈیو میں ایشوریا رائے بچن کافی خوش نظر آرہی ہیں اور وہ اپنی نند شویتا بچن کے بیٹے کو مذاق میں تنگ کررہی ہیں۔
Pakistan Image