ضلع خیبرمیں ڈی ایس پی کے سب آفس کی دیوار کےساتھ نصب بم پھٹ گیا

خیبر(پاکستان امیج)ضلع خیبر میں لنڈی کوتل ڈی ایس پی کے سب آفس کی دیوار کےساتھ نصب بم پھٹ گیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ سےدیوار کو جزوی نقصان پہنچا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ڈی ایس پی سب آفس، پاک افغان شاہراہ ستارہ میل کےمقام پرواقع ہے۔

اس کے علاوہ علاقہ گونگی کلےمیں مکان کے ساتھ بھی نصب بم پھٹنے سے مقامی شخص کے حجرے کو جزوی نقصان پہنچا،ایس ایچ او کاکہنا ہےکہ دونوں واقعات رات 1 بجے ہوئے، دہشت گرد فرار ہوگئے،واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔

دوسری جانب پشاور کے نواحی علاقوں میں دہشت گردوں نے 2 پولیس چوکیوں اور ایک تھانے پر حملے کیے ہیں،نواحی علاقے متنی،ناصرباغ پولیس چوکی اورحسن خیل تھانے پردہشت گردوں نےحملہ کیا،متنی پولیس چوکی ادیزئی، ناصر باغ سخی پل اور تھانہ حسن خیل پر حملہ کیا۔

پولیس نے چوکی متنی ادیزئی اور ناصر باغ سخی پل کا حملہ پسپا کر دیا، تھانہ حسن خیل حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *