ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر مختلف امیدواروں کو طلبی کے نوٹس و جرمانے

اسلام آباد(پاکستان امیج)ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر مختلف امیدواروں کو طلبی کے نوٹس و جرمانے کردیئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ ڈی ایم او خیرپور نے سرکاری ملازم اکبرلاشاری کو 50ہزار روپے جرمانہ کردیا،اکبرلاشاری نے پیپلزپارٹی امیدوار نفیسہ شاہ کی تاج پوشی کی تھی،ہنگو میں چیئرمین نیبرہڈ کونسل گل باغ عارف خان کو 5ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا اور چیئرمین ویلیج کونسل مردوخیل کو آج پیش ہونے کا نوٹس جاری کیاگیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے 58مردان سے آزادامیدوار ذوالفقار خان کو 25ہزار روپے ،کوہاٹ پی کے 90سے جے یو آئی کے محمد شعیب پر 20ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ این اے 35کوہاٹ کے امیدوار شہریار آفریدی اور لعل سید کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا، اسی طرح پی کے 92اے این پی امیدوار مسعود خان خلیل کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا،پی کے 113کے امیدوار عمران جاوید، احمد کریم کو فی کس 30ہزارروپے ،ڈی آئی خان پی کے 113کے میئر سٹی کونسل عمر امین کو 30ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرپی کے 113ڈی آئی خان سے ن لیگ کے امیدوار سرہان احمد، جماعت اسلامی کے زاہد محب اللہ کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا،این اے 44کے آزادامیدوار تنویر جتوئی کو آج پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا،جبکہ پی کے 100سے اے این پی کے اصغر نواز، جماعت اسلامی کے اختر علی کو 10ہزار روپے ،این اے 39بنوں سے جے یو اائی کے زاہد اکرم درانی کو 20ہزار روپے،این اے 39بنوں سے قیصر عباس شاہ کو 10ہزار روپے ،بنوں سے جماعت اسلامی کے امیدوار پروفیسر ابراہیم کو 5ہزار روپے ،پی کے 99سے جے یو آئی کے امیدوار شیراعظم وزیر کو 10ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *