صوبہ پنجاب میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کر دی

لاہور (پاکستان امیج)محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر مقامات پر موسم گرم رہنے اور حبس کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، لاہور، جہلم اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پشاور، دیر، چترال، ایبٹ آباد، بنوں، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت کے پی میں مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے جب کہ ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان،کو ہلو، لورا لائی، سبی اورکوئٹہ میں چند مقامات پر بارش کی توقع کی جارہی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی اور دالبندین میں 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *