صوبوں کی بات تو کی جا رہی ہے، کیا اس کی تیاری بھی ہے؟ مولانا فضل الرحمان

سکھر(پاکستان امیج) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں انتظامی یونٹ اور صوبے بنانے سے متعلق بات تو کی جا رہی ہے لیکن کیا اس کی تیاری بھی کی ہے۔
سکھر میں جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ صوبوں کی بات تو چھیڑ دی گئی ہے لیکن تیاری بھی ہے یا نہیں؟ صوبہ سندھ بالکل بھی تیار نظر نہیں آتا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں حکمرانی نواز شریف سے زرداری اور زرداری سے نواز شریف تک ہی ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام سے شعور اور سوال کرنے کی طاقت چھیننا چاہتی ہے، مگر یہ وطن کسی ایک کا نہیں، ہم سب کا ہے۔ پاکستان سے محبت ثابت کرنے کے لیے کسی سرٹیفکیٹ یا اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *