صوبائی دارالحکومت پشاور میں ٹماٹر سستے ہوئے تو پیاز مہنگا ہو گی

پشاور(پاکستان امیج)صوبائی دارالحکومت پشاور میں ٹماٹر سستے ہوئے تو پیاز مہنگا ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سرکاری نرخنامے کے مطابق ایک دن میں فی کلو ٹماٹر 40 روپے سستا ہوا ہے جب کہ پیاز 50 روپے مہنگا ہو گیا۔

نرخنامے کے مطابق پشاورمیں فی کلو پیاز کی قیمت 100 سے بڑھ کر 160 روپے ہو گئی ہے جب ٹماٹر کی فی کلو قیمت 280 سے کم ہو کر 240 روپے ہو گئی۔

سبزی فروشوں کے مطابق شہر کی عام دکانوں پر فی کلو ٹماٹر 250 سے 260 روپے میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *