صوابی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

صوابی (پاکستان امیج)خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ تھانہ آئی ڈی ایس گدون کے حدود میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اس وقت ہوئی جب وہ باہر ہوٹل میں کھانا کھا رہےتھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار ہوٹل میں داخل ہوئے اور پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جن میں جمال الدین اور زاہد شامل ہیں۔
شہید اہلکاروں کی میتیں تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال ٹوپی منتقل کردی گئیں۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کےلیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *