صنم سعید کی سالوں بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی، کونسے ڈرامے میں نظر آئیں گی؟

لاہور(پاکستان امیج)ورسٹائل اداکارہ صنم سعید نے برسوں بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی کا اعلان کر دیا وہ جلد نئے ٹی وی ڈرامہ ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔

یہ اعلان صنم سعید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ماضی کے ڈراموں کی جھلک پیش کرتے ہوئے کیا۔ وہ اب سے کچھ وقت قبل ڈرامہ سیریل دوسرا چہرہ میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔ جس کے بعد اب وہ ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

جبکہ آخری مرتبہ صنم 2019 میں اپنے مشہور ڈرامے ’دیدن‘ میں دکھائی دی تھیں جس کے بعد وہ ٹی وی اسکرین سے چند برسوں کیلئے دور ہوگئیں تاہم اب مداحوں کو ان کے شاندار کم بیک کی اُمید ہے۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ماضی کے یادگار کرداروں کو یاد کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ وہ ایک نئے اور منفرد کردار میں طویل وقفے کے بعد دوبارہ ٹی وی اسکرین پردوبارہ آنے والی ہیں۔ انہوں نے میں منٹو نہیں ہوں میں اپنے کردار کے بارے میں بھی بتایا۔

صنم نے لکھا کہ وہ جلد ہی ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں ’مس ماریہ‘ کے کردار میں نظر آئیں گی، اور انہیں اُمید ہے کہ مداحوں کو ان کا کردار بےحد پسند آئے گا۔ْ

یاد رہے کہ حال ہی میں اداکارہ صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارہ نے کچھ عرصہ قبل ہی ساتھی اداکار محب مرزا سے شادی کا انکشاف کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *