صنم سعید نے طلاق کے بڑھتے ہوئے رحجان کی حیران کن وجہ بتا دی

کراچی (پاکستان امیج) صنم سعید نے لڑ کیوں کی خود مختاری کو بڑھتی ہوئی طلاق کی وجہ ٹھہرا دیا۔

“آج نیوز “کے مطابق صنم سعید نےبرٹش ایشیئن ٹرسٹ جو ذہنی صحت کے لیے مدد فراہم کرتا ہے،کو ایک انٹرویو دیا۔ صحافی آمنہ حیدر عیسانی کو دیئے گئے اس انٹرویو میں اداکارہ نے خواتین کے حقوق سے آگاہی کے موضوع پر بات کی اور یہ بھی بتایا کہ کس طرح وقت بدل گیا ہے اور ملک میں بڑھتی ہوئی طلاقوں کی شرح میں کس کا کردار ہے۔

صنم سعید نےخواتین کے حقوق میں کچھ مثبت تبدیلیوں کی نشاندہی کی جس نے انہیں اب پہلے سے زیادہ محفوظ بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج خواتین معاشی طور پر زیادہ خود مختار ہیں اور اپنے حقوق سے واقف ہیں۔ ماضی میں یہ رواج نہیں تھا اور خواتین زیادہ تر اپنی مالی ضروریات کے لئے مردوں پر انحصار کرتی تھیں۔کئی بار انہیں تعلقات کشیدہ ہونے کے باوجود کوئی اور سہارا نہیں ملتا تھا۔ اب دوربدل گیا ہے۔ اب لڑکیاں اپنے لیے کھڑی ہو گئی ہیں، جس نے طلاق کی فیصد میں اضافے میں بھی حصہ لیا ہے۔

صنم سعید کا شمار پاکستان کی قابل اور ذہین آرٹسٹوں میں ہوتا ہے۔ وہ ہمیشہ حوصلہ افزا ءاور سنجیدہ مواد پر کام کرتی رہتی ہیں اور لوگ ان کے کام اور انداز کو پسند کرتے ہیں۔

صنم نے اداکار محب مرزا سے شادی کی ہے یہ جوڑا خوشگوار زندگی بسر کر رہا ہے، لیکن انہوں نے ماضی میں اپنے غم، دل ٹوٹنے اور نقصانات کا بھی تجربہ کیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *