صنم جاوید کے وکلاء نے عدالت میں ایسی حرکت کردی کہ معافی مانگنی پڑ گئی

گوجرانوالہ(پاکستان امیج)انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ نے کمرۂ عدالت میں ویڈیو بنانے پرصنم جاوید کے وکلاء کی سخت سرزنش کردی، جس پر صنم جاوید کے وکلا ءنے معافی مانگ لی۔

نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز “کے مطابق انسدادہشتگردی عدالت میں صنم جاوید کو پیش کردیاگیا،صنم جاوید کے وکلاء نے دلائل مکمل کرلیے،دوران سماعت صنم جاوید نے بھی عدالت سے اجازت لے کر بات کی۔

صنم جاوید نے کہاکہ ہائی پروفائل میٹنگ میں سازش کی بات ہو رہی ہے،جب میٹنگ ہوئی اس وقت میں پی ٹی آئی کی نہ کارکن تھی نہ عہدیدار، عدالت کے اندر صنم جاوید کے وکلاء کے ویڈیو بنانے پر عدالت نے نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو بنانے والے وکلاء کی سخت سرزنش کردی ،جس پر صنم جاوید کے وکلاء نے عدالت سے معافی مانگ لی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *